فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی ناکامی کا ذمہ دار امریکا ہے۔غزہ کی صورتحال پر ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو نسل کشی کی جنگ کا سامنا ہے۔محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل کے زیر قبضہ زمین کے اصل حقدار فلسطینی ہیں۔ فلسطین اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں لے کر جائے گا