
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گجرات کےسیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،ریلیف اور ریسکیو کارروائیوں کا جائزہ لیا جب کہ متاثرین کو ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔
مریم نوازکی متاثرہ خواتین سے ملاقات، مسائل دریافت کیے اور سیلاب متاثرین میں تحائف بھی تقسیم کیے، انہیں کیمپوں میں مقیم متاثرین کے لیے طبی سہولیات سےآگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر ضلعی حکام نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو بریفنگ دی ، اپنی بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ پانی کی نکاسی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، مویشیوں کے لیے ڈاکٹرز اور چارےکا وافر ذخیرہ موجود ہے۔
متاثرہ علاقوں سےشہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، گجرات میں 20 ریلیف کیمپ ہیں۔