پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج مثبت رجحان رہا، 100 انڈیکس 142 پوائنٹس اضافے سے 56 ہزار 665 پر بند ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 56 ہزار 873 رہی۔حصص بازار میں 52 کروڑ شیئرز کے سودے 19.5 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 33 ارب روپے بڑھ کر 8115 ارب روپے ہے۔