ایم ڈی کیٹ کے بعد پبلک سروس کمیشن میں بھی جدید طریقے سے نقل کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد خیبر پختون خوا پبلک سروس کمیشن نے دوبارہ امتحان کے لیے پبلک نوٹس جاری کر دیا۔
کمیشن کے مطابق محکمۂ آبپاشی اور سی این ڈبلیو میں ایس ڈی او کی بھرتی کے لیے 24 جون کو ٹیسٹ ہوا جس کے دوران 18 امیدواروں کو نقل کرتے پکڑا گیا۔پبلک سروس کمیشن کے مطابق امیدواروں سے الیکٹرانک آلات، گائیڈ اور نقل کا دیگر مواد ملا جس پر ان امیدواروں کے پرچے منسوخ کر دیے گئے۔پبلک سروس کمیشن کے مطابق 1 سال سے 3 سال تک امیدواروں پر امتحان دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ متعلقہ ٹیسٹ دوبارہ 23 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔
copying is evelyn tailor
But imitation also comes from intelligence 🤣🤣🤣🤣