دادو کے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی دادو شبیر سیٹھار کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن میں ضلع کے 20 سے زائد تھانوں کی نفری حصہ لے رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران بکتر بند گاڑیاں، کمانڈوز اور جدید اسلحہ استعمال کیا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی دادو شبیر سیٹھار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تک 50 سے زائد مقامات کی تلاشی لی گئی اور جرائم پیشہ افراد کے مورچے گرا دیے گئے جبکہ متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔