گھریلو تشدد کی شکار بچی رضوانہ کے کیس میں سول جج کی بیوی ملزمہ صومیہ عاصم آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے رضوانہ تشدد کیس پر سماعت کی۔ جج کی اہلیہ ملزمہ سومیہ عاصم عدالت پیش نہیں ہوئی جبکہ ملزمہ کے معاون وکیل عدالت پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔تفتیشی افسر کا کہنا تھاکہ چالان رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے جو فائل میں موجود ہے۔پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایاکہ چالان عارضی ہے حتمی نہیں لیکن ٹرائل شروع کرنے اور فردجرم کیلئے کافی ہے۔عدالت نے چالان کی نقول کی تقسیم کےلیے ملزمہ سومیہ عاصم کو طلب کرلیا۔