پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان منظر عام پر آگئےعلی نواز اعوان کی لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات ہوئی۔سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔جہانگیر ترین سے ملاقات میں علی نواز اعوان نے اپنے سیاسی فیصلے سے آگاہ کیا۔جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے علی نواز اعوان کو آئی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
استحکام پاکستان پارٹی کو ایک اور بڑی کامیابی. سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان کی پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت. اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری اور سینئر رہنما نعمان لنگڑیال بھی موجود تھے.