فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ عمارت کی چھٹی منزل سے چوتھی منزل تک پھیل چکی ہے جس وجہ سے درجنوں دکانیں جل گئی ہیں جب کہ کثیر المنزلہ مال اور اطراف کی عمارتوں کی بجلی معطل کردی گئی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ عمارت سے 42 افراد کو ریسکیو کیا جاچکا ہے تاہم دم گھٹنے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ دیگر 8 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 12 گاڑیاں، 2 اسنارکل اور تقریباً 50 فائر فائٹر کی مدد سے آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں پھنسے 2 افراد کواسنارکل کی مدد سے ریسکیو کرلیاگیا، آگ کی یں شدت کی وجہ سے عمارت کے اندر شیشے ٹوٹ کر گررہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں دھواں بھرنےکے باعث آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا ہورہا ہے، فائر بریگیڈ کے علاوہ ریسکیوکے دیگرادارے بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں، آگ پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا تاہم عمارت میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ہے۔