امریکا میں یہودی تنظیم نے غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نیویارک کے مین ہیٹن پُل کو دھرنا دے کر بند کردیا۔
مظاہرین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ انہیں نسل کشی نہیں جنگ بندی چاہیے۔
ساتھ ہی مظاہرین نے امریکی صدر جو بائیڈن سے نسل کشی میں اسرائیل کا ساتھ نہ دینےکا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب اسپین کے شہر بارسلونا میں ہزاروں شہریوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا اور عارضی جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ بھی کیا۔