پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر پر لندن میں تیزاب پھینک دیا گیا۔
اس حوالے سے ایک بیان میں شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حملہ انگلینڈ میں میری رہائش گاہ پر کیا گیا جہاں میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہوں، میری اہلیہ اور بچوں کو نقصان نہیں پہنچا، میں زخمی ہوا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس اور ایمرجنسی سروسز بروقت پہنچ گئی تھیں۔
شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ میں ان حملوں سے گھبراؤں گا نہیں اتوار کے دن ڈیلیوری بوائے نے تیزاب پھینکا، حملہ آور نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔