رحیم یار خان کے علاقے ماچھکہ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک کسان چل بسا۔
پولیس کے مطابق ماچھکہ کے علاقے میں ایک درجن سے زائدکوش اور شرگینگ کے ڈاکوؤں نےگنےکی کٹائی کے دوران کسانوں پر حملہ کردیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 4 کسان جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چھت پر کھڑی 17 سالہ لڑکی بھی گولیوں کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی، واقعےکے بعد پولیس نے ڈاکوؤں کا محاصرہ کیا تو مقابلہ ہوگیا اور 4 ڈاکو مارے گئے۔
پولیس کے مطابق اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار محمد قاسم اور جام ارشاد شہید ہوگئے جب کہ 4 زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ صادق شہید پولیس لائن میں ادا کی گئی۔