پاکستان کو کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف تنظیم اوپی سی ڈبلیو کے ایگزیکٹوبورڈ کا رکن منتخب کرلیا گیا جب کہ روس کو اس کونسل سے نکال دیا گیا ہے۔
کیمیائی ہتھیاروں کے امتناع کی تنظیم کا اجلاس ہیگ میں ہوا جس میں ایشیا سے بنگلادیش، ایران، ملایشیا اور پاکستان، افریقا سے الجزائر، گھانا، نائجیریا، جنوبی افریقا، مشرقی یورپ سے لیتھوینیا، پولینڈ اور یوکرین، مغربی یورپ سے بیلجیم، ڈنمارک، یونان، اسپین اور نیوزی لینڈ کو ایگزیکٹوبورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ساتھ ہی لاطینی امریکا اور کیربین خطے سے چلی، ایکواڈور، السلواڈور اور گوئٹے مالا بھی ایگزیکٹو کونسل کے رکن منتخب کرلیے گئے ہیں۔
ووٹنگ میں 98 ممالک نے اراکین کی تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا جب کہ 8 نے مخالفت کی اور 21 غیر حاضر رہے۔
واضح رہے 41 اراکین پر مشتمل اس کونسل میں رکن ممالک کو 2 برس کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔