پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہےکہ نواز شریف کی بریت کے بعد بھی اُن کے لاڈلے ہونے میں کوئی شک رہ گیا؟
لاہور کی عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف عوامی عدالت میں اپنے کرتوتوں کا حساب دینے کے لیے تیار رہیں ، دونوں اپنے کیس ختم کروا کے بھی سرخرو نہیں ہوسکتے۔ پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے شہنشاہ شہباز شریف کو الیکشن میں لگ پتا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے 16ماہ کی حکومت میں سوائے لیول پلیئنگ فیلڈ حاصل کرنے کے کچھ نہیں کیا۔