ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم ہو گئیں۔
گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کی تھی جس کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے 266 حلقے ہوں گے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے 593 حلقے ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی 60 اور اقلیتوں کی 10 مخصوص نشستیں ہوں گی جبکہ 266 جنرل نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی کا ایوان 336 ارکان پر مشتمل ہو گا۔
خواتین کی 60 مخصوص نشستیں میں سے پنجاب میں خواتین کیلئے 32، سندھ میں 14، خیبر پختونخوا میں 10 اور بلوچستان میں 4 نشستیں مخصوص ہوں گی۔