خیبر پختون خوا میں خواتین دہشت گردوں کی فہرست میں معروف سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کا نام بھی شامل ہے۔
دستاویز کے مطابق گلالئی اسماعیل کا نام 7 جون 2019 سے ٹیرر فنانسنگ کے الزام میں لسٹ میں شامل ہے۔ امریکا میں جلا وطن گلالئی اسماعیل پر شدت پسندوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے۔
گلالئی اسماعیل کے خلاف انسداد دہشتگردی قانون کے تحت دفعات درج ہیں۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کے پی نے دہشت گردی میں ملوث 50 سے زیادہ خواتین کی فہرست جاری کی تھی۔
گلالئی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میرا نام دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کرکے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اپنا مذاق اڑایا۔