پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے دوبارہ وائس چیئرمین بن گئے۔
پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو مرکزی صدر پی ٹی آئی مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فردوس شمیم نقوی ، سیف اللہ ابڑو، قاسم سوری اور مشتاق غنی پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدور ہوں گے۔واضح رہے کہ 2 دسمبر کو ہونے والے انٹراپارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن قواعد و ضوابط، شیڈول، کاغذات نامزدگی اور طریقہ کارکا نہیں بتایا گیا ، 2 دسمبرتک انتخابات کے بارے میں معلومات پی ٹی آئی ویب سائٹ پر نہیں تھیں