اسرائیلی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ متعدد ممالک سے اسرائیل کو فوجی سازوسامان سے بھرے 200 کارگو طیارے ملے جبکہ 7 اکتوبر سے اب تک 10 ہزار ٹن سے زیادہ فوجی سازوسامان اسرائیل پہنچا ہے۔
اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق اس فوجی سازوسامان میں ہتھیار، گولہ بارود اور فوجی گاڑیاں شامل ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع نے دفاعی امداد دینے والے ملکوں کے نام نہیں بتائے۔
دوسری جانب اسرائیلی افواج کی جانب سے بمباری کے شکار نہتے فلسطینیوں پر پانی بھی بند کردیا گیا ہے اور رفح کراسنگ سے امدادی سامان تک غزہ لے جانے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی انسانیت سوز کارروائیاں اور فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے جس میں 7 اکتوبر سے اب تک صرف دو ماہ میں 17 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ہے، شہدا میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور عورتوں کی ہے۔
اسرائیلی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ متعدد ممالک سے اسرائیل کو فوجی سازوسامان سے بھرے 200 کارگو طیارے ملے جبکہ 7 اکتوبر سے اب تک 10 ہزار ٹن سے زیادہ فوجی سازوسامان اسرائیل پہنچا ہے۔
اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق اس فوجی ساز و سامان میں ہتھیار، گولہ بارود اور فوجی گاڑیاں شامل ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع نے دفاعی امداد دینے والے ملکوں کے نام نہیں بتائے،
دوسری جانب اسرائیلی افواج کی جانب سے بمباری کے شکار نہتے فلسطینیوں پر پانی بھی بند کردیا گیا ہے اور رفح کراسنگ سے امدادی سامان تک غزہ لے جانے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی انسانیت سوز کارروائیاں اور فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ پچھلے دو ماہ سے جاری ہے، 7 اکتوبر سے اب تک 17 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، شہدا میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور عورتوں پر مشتمل ہے۔