پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس دسمبر میں مسلسل اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح بلند سے بلند کر رہا ہے، 8ویں دن انڈیکس نے 66 ہزار 604 رقم کی۔
منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس 414 پوائنٹس اضافے سے 66 ہزار 426 پر بند ہوا ہے۔
بندش سے قبل 100 انڈیکس نے 482 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا اور اس دوران 66 ہزار 604 کی بلند ترین سطح بنائی۔ بازار میں آج 96کروڑ شیئرز کے سودے 26ارب 93 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ بازار کی کیپٹلائزیشن 81 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 543 ارب روپے ہے