پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن سے’بلّے‘ کا انتخابی نشان فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ کردیا گیا، جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن فی الفور انتخابی شیڈول جاری کرے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ انتخابات کے آزادانہ، شفاف انعقاد کیلئے غیر جانبدار عدالتی افسران بطور انتخابی عملہ مقرر کیے جائیں۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے تحریک انصاف کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان فوری جاری کیا جائے.
اعلامیہ کے مطابق کور کمیٹی نے الیکشن کمیشن پر تمام جماعتوں کیلئے انتخاب میں حصہ لینے کے یکساں، مساوی مواقع یقینی بنانے پر زور دیا۔