الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اپیلٹ ٹربیونلز سے متعلق چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا۔
ای سی پی نے مراسلے کے ذریعے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہائی کورٹس سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
الیکشن کی ہدایت میں کہا گیا کہ ملک بھر کے پانچوں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے رابطہ کیا جائے۔
ای سی پی نے مراسلے میں مزید کہا کہ پانچوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے اپیلٹ ٹربیونلز کے لیے تجاویز لی جائیں۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اپیلٹ ٹربیونلز میں کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کو چیلنج کیا جاسکے گا