فیض آباد دھرنا کمیشن میں انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کی آئندہ ہفتے طلبی کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن نے لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیص حمید کے لیے سوالنامہ تیارکرلیا اور کمیشن رواں ہفتے کے آخر تک فیض حمید کو اگلے ہفتے طلبی کا نوٹس جاری کرسکتا ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ کمیشن میں آئی بی افسر ساجد کیانی نے تین گھنٹے طویل بیان ریکارڈ کرایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ساجد کیانی 2017 میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد تھے انہوں نے ٹی ایل پی کےخلاف آپریشن میں کسی بیرونی مداخلت کی تردید کی۔
خیال رہے کہ رواں سال نومبر میں نگران حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی فیصلے پر عمل اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔
3 رکنی کمیشن کے سامنے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم فواد حسن فواد سمیت کئی افسران پیش ہوچکے ہیں۔