سینئر سیاستدان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ مجھے بچوں کو اٹھانے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، ٹیلی فون کالز کے ذریعے ہراساں کیا جارہا ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں عثمان ڈار نے کہا کہ میں سیالکوٹ میں ہی موجود ہوں، مجھے ٹیلی فو ن پر بچوں کو اٹھانے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
عثمان ڈار نے مزید کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا، میں اُس دن سیالکوٹ میں موجود نہیں تھا، میری والدہ پر تشدد کیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میرا ڈی پی او کو پیغام ہے رات کی تاریکی میں نہیں دن میں آیا ہوں گرفتار کرو، 8 فروری کو حق اور سچ کی فتح ہوگی۔
عثمان ڈار نے یہ بھی کہا کہ خواجہ آصف کو میرا چیلنج ہے، الیکشن سے بھاگے نہیں، اگر کوئی ن لیگی رہنما کو شکست سے بچاسکتا ہے تو بچالے۔
انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر کو کہتا ہوں کہ خواجہ آصف کی گنتی 10 ہزار اور میری والدہ کی 1 ووٹ سے شروع کرنا۔