پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کو رہا کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنرصوابی کے مطابق اسد قیصر کے خلاف 8 دسمبرکو تین ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم جاری ہوا تھا۔
تاہم ڈپٹی کمشنر صوابی نے پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تھری ایم پی او کا آرڈر واپس لیتے ہوئے رہائی کا حکم نامہ جاری کیا۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ ملزم امان میں خلل نہیں ڈالے گا، ملزم صوبائی حکومت کی جانب سے سیاسی ایس او پیز پر عمل درآمد کے پابند ہوی
ڈپٹی کمشنر حکم نامہ میں کہا گیا کہ ملزم اداروں کے خلاف مہم اور نعرے نہیں لگائے گے۔ ملزم ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کریں گے۔
بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر تین ایم پی او معطل کرنے پر اسد قیصرکو مردان جیل سے رہاکر دیا گیا ہے۔