سپریم کورٹ کی جانب سے سائفر کیس میں ضمانت پر رہائی کی درخواست منظور کرنے کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ممکن نہیں
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں ٹرائل کورٹ میں عمران خان کی سزا کو معطل کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کر لی تھی۔جبکہ آج سپریم کورٹ نے بھی سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ہے لیکن عدالت عظمیٰ سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود عمران خان کی جیل سے رہائی ممکن نہیں ہے۔سائفر کیس میں سپریم کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلینیب نے مزید دو ریفرنسز میں عمران خان کو گرفتار کر رکھا ہے، جس میں ایک توشہ خانہ کا کیس ہے جو عمران خان کے خلاف احتساب عدالت میں دائر کیا گیا ہے جبکہ دوسرا کیس 190 ملین پاؤنڈ کا ہے، دونوں کیسز ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہیں اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ آجانے تک عمران خان کو جیل سے رہائی نہیں مل سکتی