متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کراچی اور حیدر آباد میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر کلین سوئپ کرے گی۔
کراچی کے حلقہ این اے 244 میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نوجوانوں کو موقع دے رہی ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بنیادی مطالبے کو مان کر کاغذات نامزدگی کیلئے وقت بڑھایا گیا۔ ہم الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں عوامی حلقے ہیں اور منشور تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔
فاروق ستار نے کہا انتخابات سے پہلے مذاکرات ہونے چاہیئیں، قومی مفاہمت اور اتفاق ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کےلیے اضلاع کو بااختیار بنانا ہوگا۔