ملک میں گذشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 19 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1543 روپے اضافے سے ایک لاکھ 88 ہزار 443 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونا 19 ڈالر اضافے سے 2074 ڈالر فی اونس ہے۔
پاکستان میں سونے کی عالمی قدر 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 2094 ڈالر فی اونس ہے۔