لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو باغ جناح میں اسکیٹ بورڈ پارک بنانے سے روک دیا۔
عدالت نے اپنے تحریری فیصلہ میں کہا کہ باغ جناح کو قانون کے تحت خصوصی احاطہ قرار دیا گیا ہے۔ باغ جناح کو 1985 کے آرڈیننس کے تحت سختی سے محفوظ کیا جائے اور اسے اس کی حالت میں برقرار رکھا جائے۔
فیصلہ میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار یا کوئی اور شخص محسوس کرے باغ کی اصل شکل تبدیل کی جا رہی ہے تو دوبارہ رجوع کیا جاسکتا ہے۔
فیصلہ کے مطابق تاریخی اور ثقافتی عمارتوں کا تحفظ ہمارا قانونی فرض ہے۔ تحریری فیصلے کے مطابق پارک کی اصل حالت کو ترقی کے بہانے یا کسی تجارتی مقصد کے لیے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔