بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں خاتون سافٹ ویئر انجنیئر کو اسکے دوست نے قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار بھی کرلیا۔
ملزم نے خاتون سے شادی کرنے کے لیے جنس کی تبدیلی کا آپریشن بھی کروایا جبکہ سالگرہ منانے کی آڑ میں اسے قتل کردیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق کیلام بکھم کے قریب واقع علاقے تھلامبور میں پیش آنے والے اس واقع میں 26 سالہ ویٹیری مرن عرف پنڈی مہیشوری نے اپنی 24 سالہ دوست آر نندہینی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، زنجیر سے باندھ کر بلیڈ سے گھاؤ لگائے اور پھر پیٹرول ڈال کر جلادیا۔
چنئی میں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ رہائش آر نندہینی جو چنئی میں رشتے داروں کے ساتھ رہتی تھی کو دھوکا دینے کے لیے ویٹیری مرن نے اپنا نام تبدیل کیا۔
پولیس کے مطابق دونوں میں دوستی تھی اور اکٹھے ایک آئی ٹی فرم میں کام کرتے تھے، پولیس کے مطابق بظاہر کسی جنسی حملے کے نشانات نہیں ملے۔
پولیس نے کہا کہ اس خوفناک قتل کے پیچھے بظاہر جو وجہ نظر آئی وہ ویٹیری مرن کا یہ شک تھا کہ آر نندہینی کسی اور شخص میں دلچسپی رکھتی تھی۔ جس پر اس نے آر نندہینی کو برتھ ڈے سرپرائز دینے کا بہانہ کرکے بلایا اور پھر اسے اذیت ناک انداز میں مار ڈالا۔
مقامی لوگوں کو جب صورتحال کا علم ہوا تو وہ آر نندہینی کو اسپتال لے کر گئے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔