الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ سے ریٹرننگ افسر پی کے 91 کوہاٹ کی تعیناتی معطلی کے معاملے پر بڑا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عدالت عالیہ پشاور سے ریٹرننگ افسر کی تعیناتی معطل کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹ کے آرڈر کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے آرڈر کے بعد اب یہ حلقہ تکنیکی طور پر بغیر ریٹرننگ افسر کے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حالات میں الیکشن کمیشن کے لیے الیکشن کروانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔