پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ ان کے والد شاہ محمود قریشی کو الیکشن لڑنے سے روکنے کی کوشش ہو رہی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مہر بانو قریشی نے کہا کہ 9 مئی سے پہلے ہی شاہ محمود قریشی کراچی آگئے تھے مگر پھر بھی انہیں 9 مئی کے کیسز میں ملوث کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 6 جون 2023 تک شاہ محمود قریشی پر راولپنڈی میں کوئی کیس نہیں تھا اور آج کورٹ میں یہ گفتگو دوبارہ ہوئی کہ ایف آئی آرز میں شاہ محمود قریشی کا نام ہی درج نہیں ہے۔