لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کورنگ امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی جس کے بعد ان کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے۔
بلاول بھٹو زرداری کے کورنگ امیدوار اسلم گل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میرے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہناہے کہ پیپلز پارٹی الیکشن کا التواء نہیں چاہتی، پوری قوم انتخابات کے لیے تیار ہے۔
واضح ر ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے این اے 127 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی پر شہری محمد ایاز نے اعتراضات عائد کیے ہیں۔
ان اعتراضات کا جواب بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جمع کرا دیا گیا ہے جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔