سپریم کورٹ آف پاکستان میں لاپتہ افراد اور جبری گمشدگیوں کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔
جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
اعتزاز احسن اور دیگر افراد نے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔