پاکستان تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ کسی اثر کے تحت غلط فیصلہ دینے والا جج دوزخ میں جائے گا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں لطیف کھوسہ کا کہنا تھاکہ آج سپریم کورٹ سے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ شفاف انتخابات ریاست کیلئے اہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے حق حکمرانی کیلئے شفاف انتخابات ضروری ہیں، الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کی گئیں لیکن عمل نہ ہوا، پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے اور ایف آئی آر میں نام نہ ہونے پر بھی ممبران کو ملوث کیا گیا۔