پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرین (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کون ہوتے ہیں الیکشن ملتوی کرنے والے؟ انتخابات التوا سے متعلق بیان انتخابات سے راہ فرار کے سوا کچھ نہیں۔
نوشہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ انتخابات سے متعلق کوئی شک و شبہات پیدا نہ کیے جائیں، ہماری جماعت کسی کے ساتھ اتحاد یا سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کرے گی۔
مخالفین کے پاس میرے خلاف غلط پروپیگنڈوں کے سوا کچھ نہیں، پرویز خٹک
پرویز خٹک نے کہا کہ شہباز شریف نے 16 ماہ میں صرف نواز، زرداری کے کیسز ختم کیے، غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک قرضوں کی دلدل میں دھنس رہا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ضلعی رہنماؤں اور وکلاء نے پی ٹی آئی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔