سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا، ان کے استعفے کا متن سامنے آگیا۔
جسٹس اعجازالاحسن نے اپنے استعفے میں لکھا کہ بطور سپریم کورٹ جج مزید کام جاری رکھنا نہیں چاہتا، آرٹیکل 206 شق (1) کے تحت فوری طور پر مستعفی ہو رہا ہوں۔
استعفے کے متن میں کہا گیا کہ بطور سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ جج کام کرنا باعث اعزاز تھا۔
جسٹس اعجاز الاحسن سپریم کورٹ کے ججز میں سینیارٹی میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہیں اکتوبر 2024 میں چیف جسٹس آف پاکستان بننا تھا۔
جسٹس اعجاز الاحسن آج جسٹس مظاہر کے خلاف شکایات پر ہونے والے جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔