چیئرمین پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اپنے حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں، ہم کسی کے خلاف نہیں۔
کوئٹہ میں پارٹی الیکشن سیل کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی کے میپ نے کہا کہ ہمیں جدوجہد میں بہت سی مشکلات درپیش رہیں، ہمیں مل کر اپنے مقصد کی جانب بڑھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پشتونخواہ میپ کسی کے خلاف نہیں، ہم اپنے حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ انتخابات کا وقت ہے، لوگ الزام تراشیاں کریں گے تاکہ ہم مقصد سے ہٹ جائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی کے ساتھ بھی الزام در الزام کی سیاست نہیں کرنی، ہمیں اپنا مؤقف دلیل کے ساتھ رکھنا ہے تاکہ مخالفین بھی قائل ہوجائیں۔
چیئرمین پی کے میپ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں بسنے والی ہر قوم کے لوگوں کو ہر لحاظ سے یکساں حقوق ملنے چاہیے