پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ جلد سب کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، لندن پلان کا عوام پوسٹ مارٹم کریں گے
۔اپنے بیان میں شعیب شاہین نے کہا کہ مریم نواز کا اوکاڑہ کا جلسہ ناکام ترین جلسوں کے ریکارڈ توڑ گیا، پوری قوم کو پتہ ہے ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی۔ترجمان پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا کہ عوام جانتے ہیں انتقام کی آگ میں یہ خود جلیں گے۔
شعیب شاہین نے مزید کہا کہ جلد حق اور سچ کی جیت ہوگی، بھاری اکثریت سےحکومت بنائیں گے