پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری منظور احمد نے الیکشن کمیشن سے الیکشن کو متنازع بنانے کی کوشش کرنے والے ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز) کے خلاف تادیبی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری منظور احمد نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین (پی پی پی پی) کے درمیان تیر پر الیکشن لڑنے کا معاہدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آر اوز نے ہمارے کئی امیدواروں کو آزاد قرار دے دیا ہے، ایسے اقدامات سے انتخابی عمل کو پہلے سے متنازع بنایا جارہا ہے۔
پی پی رہنما نے الیکشن کمیشن سے ایسے آر اوز کے خلاف تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ تیر کا نشان نہ ملا تو قانونی راستہ اپنائیں گے اور احتجاج بھی کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کے اوکاڑہ جلسے پر تعلیمی اداروں میں چھٹی کا نوٹس لے۔