متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کا 2 ارب ڈالرز کا قرض رول اوور کردیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے یو اے ای کی جانب سے پاکستان کا 2 ارب کا قرض رول اوور کرنے کی تصدیق کردی۔
ایس بی پی کے مطابق پاکستان کو یہ 2 ارب ڈالر جنوری میں یو اے ای کو ادا کرنا تھے۔