وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز وکیل اور پولیس اہلکار کے جھگڑا پر آج ڈسٹرکٹ کورٹس میں وکلاء نے ہڑتال کی ہے۔
وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، انہوں نے پولیس کو ڈسٹرکٹ کورٹس میں آنے سے روک دیا۔
وکلاء نے کہا کہ اگر کوئی ریمانڈ لینا ہے تو اس ملزم کو فیملی کورٹ جی 10 میں پیش کیا جائے۔
وکلاءنے انٹری گیٹ سے بخشی خانے تک ریلی نکالی، اسلام آباد پولیس کے خلاف نعرے لگائے۔