پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر طلب کر لیا گیا۔
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں آرمی چیف سمیت دیگر سروسز چیف شریک ہوں گے، شرکاء کو پاک ایران کشیدگی پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خفیہ اداروں کے حکام بھی شریک ہوں گے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان کی صورتِ حال پر فیصلے ہوں گے۔
علاوہ ازیں پاکستان اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے معاملے پر نگراں وزیرِ اعظم نے کابینہ کا اجلاس بھی کل دوپہر 2 بجے طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں موجودہ ملکی سیکیورٹی کی صورتِ حال اور پاک ایران کشیدگی پر شرکاء کو بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کل ہونے والے اجلاس میں پاک ایران کشیدگی پر آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور ہو گا۔