پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس چار دن مسلسل منفی اختتام کے بعد آج مثبت رجحاج پر بند ہوا ہے۔
شیئر بازار کے کاروبار کا حجم اور مالیت ہفتے کے اختتام پر کم ترین رہی۔
پی ایس ایکس میں جمعے کے پہلے کاروباری سیشن کے اختتام پر 325 پوائنٹس مثبت رہا، دوسرے سیشن کے آغاز سے انڈیکس واپسی کے سفر پر رہا۔
کاروبار اختتام تک 100 انڈیکس میں اضافہ 79 پوائنٹس رہا، یوں انڈیکس نے کاروباری دن کا اختتام 63 ہزار 282 پر کیا۔ کاروباری دن میں انڈیکس 697 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 28 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 9 ارب 32 کروڑ روپے رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 265 ارب روپے ہے۔