استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سینئر رہنما ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ ہم نیک نیت لوگ ہیں، جو کمیشن یا قبضے کی سیاست کا سوچ کر نہیں آئے۔
فیصل آباد میں آئی پی پی کے انتخابی اجتماعات سے خطاب میں ہمایوں اختر نے کہا کہ 20 سال رکن اسمبلی رہا ہوں، لوگوں کو دھوکا نہیں دیتا، اس لیے بار بار منتخب ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نیک نیت لوگ ہیں، ہم کمیشن اور قبضےکی سیاست کا سوچ کر نہیں آئے ہیں، منشور پر عمل کر کے بلاتفریق سارے علاقےکی تقدیر بدلیں گے۔
ہمایوں اختر نے مزید کہا کہ معیاری تعلیم، صحت، صاف پانی اور سیوریج کے نظام میں بہتری اولین ترجیح ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسان اور نوجوان پروگرام بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔