آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 25 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسےسستا ہونے کے بعد 279 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 85 پیسے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج: منفی رجحان مثبت میں تبدیل
آج کاروبار کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں مثبت میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 197پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار 136 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 63 ہزار 939 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔