مریکی ریاست کولوراڈو کے پادری ریگالڈوس اور اس کی بیوی پر لاکھوں ڈالر کی کرپٹوکرنسی اسکیم میں سیکڑوں مقامی عیسائیوں کو دھوکہ دینے کا الزام سامنے آیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ پادری کیخلاف 1.3 ملین ڈالر ہتھیانے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ پادری نے فراڈ کا اعتراف کرلیا ہے اور کہا اسے خدا نے ایسا کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ایلی ریگالڈو اور اسکی اہلیہ کیٹلن نے اپنی تخلیق کردہ آن لائن کرپٹوکرنسی ایکسچینج کے ذریعے مقامی عیسائیوں کو جھانسہ دیا کہ خدا نے اسے بتایا ہے کہ اگر لوگ سرمایہ کاری کریں گے تو وہ امیر ہو جائیں گے۔
جس کے بعد اس نے 300 سے زائد پیروکاروں سے سرمایہ کاری کے نام پر 3.2 ملین ڈالر سے زائد حاصل کی اور بعدازاں اس رقم کو شاہانہ طرز زندگی کے لیے استعمال کیا۔
پادری نے دعوٰی کیا کہ رقم کا آدھا حصہ اس کے گھر کو دوبارہ تعمیر کرنے پر صرف ہوا، منصوبے کی کامیابی کے لیے معجزے کا انتظار کر رہے ہیں۔