پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے ن لیگی قائد نواز شریف کو 8 فروری کی لندن فلائٹ کے بندوبست کا مشورہ دے دیا۔بونیر میں جلسے سے خطاب میں گوہر علی خان نے کہا کہ نواز شریف 8 فروری کو لندن کے لیے اپنی فلائٹ کا بندوست کریں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی تربیت خرید اور فروخت کےلیے کی گئی ہے لیکن ہم ہارس ٹریڈنگ کو ناکام بنائیں گے۔رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بونیر میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ہر مقام پر تنگ کیا جا رہا ہے، قرآن پر پی ٹی آئی امیدوار کو حلف لینے کا کوئی ہدایات نہیں کی گئی۔اُن کا کہنا تھا کہ اکثریت ملی تو وزیراعظم کے نام کا انتخاب بانی پی ٹی آئی کریں گے