مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جو گفتگو کی ہے اصل میں ہمارا منشور وہی ہے۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اس مرتبہ پارٹی قیادت نے فیصلہ کرنے میں بھرپور محنت کی ہے، ہماری پارٹی مضبوط ہوئی ہے، ورکرز کے ساتھ اچھا رابطہ بن گیا ہے
انہوں نے کہا کہ جو پارٹی ٹکٹ کی مخالفت کرے گا اس کے خلاف نوٹس لیا جائے گا، پاکستان میں معاشی عدم استحکام سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ملک میں اس شخص کی وجہ سے نفرت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، پاکستان میں اس شخص نے معاشرہ تباہ کر دیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر لینے کے لیے 8 مہینے تک منتیں کرنی پڑی۔