سابق وفاقی وزیر اور قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 کے آزاد امیدوار دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا رویہ سمجھ سے باہر ہے۔
دیپو میں میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز نے کہا کہ 2018ء میں مشکل حالات کے باوجود مریم نواز کے جلسوں کا آغاز ظفروال سے کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت سب آزاد امیدواروں کو پریشان کیا جا رہا ہے، میں نے الیکشن کمیشن میں بھی شکایت کی ہے۔
آزاد امیدوار نے مزید کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا رویہ سمجھ سے باہر ہے، لوٹوں کے خلاف بات کرنے والے احسن اقبال کے دائیں بائیں لوٹے ہیں۔