لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے قانونی دستاویزات پیش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ہم مزید کچھ قانونی دستاویزات پیش کرنا چاہتے ہیں مہلت دی جائے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کی استدعا منظور کر لی۔