ماہر قانون حسن رضا پاشا کا کہنا ہے کہ سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں کیس اپنی باری پر آئے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون حسن رضا پاشا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف کیس کی باری آنے میں ڈیڑھ سال کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔
دوسری جانب رہنما تحریک انصاف شعیب شاہین نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا پندرہ دن میں معطل ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سائفر کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دس ، دس سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔
خصوصی عدالت نے سابق وزیر اعظم کا 342 کا بیان ریکارڈ کرکے زبانی مختصر فیصلہ سنایا ہے۔